تازہ ترین

GB News

کرونا وائرس:دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیز ی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ،19ہزار 805 سے زائد افراد ہلاک

Share Button

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیز ی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک وائرس سے 19ہزار 805 سے زائد افراد ہلاک اور4لاکھ 46ہزار 7.3افراد متاثر ہو چکے ہیں۔اٹلی سمیت دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے سبب دنیا بھر کورونا وائرس کا خطرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔جان ہوکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک دنیا بھر میں 19ہزار811افراد کورونا وائرس کے سبب موت کی نیند سو چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4لاکھ 52ہزار سے زائد ہے۔اسپین میں گزشتہ روز مزید443افرادہلاک ہوگئے۔اسپین میں ہر گھنٹے سینکڑوں افراد وائرس کا شکار ہورہے ہیں جس کے سبب اب تک وائرس کا شکار افراد کی تعداد 47ہزار سے بھی زائد ہو چکی ہے۔تھائی لینڈ میں مزید 107کے وائرس کا شکار ہونے کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 934ہو گئی ہے ادھر بھارت میں 21دن کے لیے سوا ارب سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔سنگاپور نے موجودہ بحرانی صورتحال میں ایک سال بعد ہونے والے انتخابات کے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا ہے جس سے وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ادھر جرمنی میں مزید 2ہزار749نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔جرمنی میں مزید27افراد ہلاک بھی ہوئے۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم نے ملک میں 18مارچ سے جاری لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔بدھ کوامریکہ میں مزید37،ایران میں143،سوئزرلینڈمیں27،برطانیہ میں11ہالینڈ میں80،بیلجیم میں56اموات ہوئیں۔

Facebook Comments
Share Button