تازہ ترین

GB News

گلگت،پولیس ٹریننگ کالج میں کروناکے حفاظتی اقدامات پرسختی سے عملدرآمد

Share Button

گلگت (پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمان خان کی ہدایات کی روشنی میں عالمی وباء کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال اور ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے پولیس ٹریننگ کالج میں حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیراختیار کئے گئے ہیں۔ تمام پی ٹی سی سٹاف کو ایشو کئے گئے سینی ٹائزر، دستانے اور ماسک کا استعمال کریں گے۔مین گیٹ پر تعینات اہلکاران پی ٹی سی میں داخل ہونے والے عملہ پولیس /سول افراد کے ہاتھوں کوسینی ٹائزرسے صاف کروانے کے بعد پی ٹی سی میں داخل ہونے کی اجازت دینگے۔ اہلکار ایک دوسرے سے مصافحہ یا ملاقات نہیں کریں گے او رایک دوسرے کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں گے۔ پی ٹی سی کے اندر رہائش پذیر عملہ بشمول سٹاف، بیند سٹاف و میگزین گارڈ اپنے اپنے رہائشی کمروں اور گھروں میں سینی ٹائزرکے استعمال کو یقینی بنائیں گے۔ کسی بھی اہلکا ر کو سر درد یا کھانسی، بخار یا زکام اور سانس لینے میں دشواری ہونے کی صورت میں فور طور پر ہیلپ لائن آفیسر کے نوٹس میں لائیں گے۔

Facebook Comments
Share Button