تازہ ترین

GB News

پٹرول کی قیمت میں آئندہ چند ماہ میں مزید کمی کی جائے گی، حفیظ شیخ

Share Button

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں آئندہ چند ماہ میں مزید کمی کی جائے گی، وزیراعظم نے 1250 کھرب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا ہے،جس سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جائے گی، کروناوائرس سے قبل ہماری معیشت مستحکم ہورہی تھی، تاہم کرونا کے باعث مشکلات سامنے آئی ہیں،اگر مزید پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہے تو اس سے ٹیکس ریونیو سمیت دیگر اہداف متاثر ہوں گے، بلوں کو قسطوں میں جمع کرانے کی سہولت دی جارہی ہے، کھاد کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی۔ تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ تک ادا کردی جائی گی بدھ کواسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے قبل ہماری معیشت مستحکم ہورہی تھی، اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف تھے، کل 4 ہزار ارب کے قرضے ادا کئے گئے اور ریونیو وصولیاں 8 ماہ میں تاریخی تھیں، گذشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ تھیں، مشیر خزانہ نے کہا کہ کورونا کے باعث ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی بھی معیشتیں کمزور ہورہی ہیں، لیکن پاکستان میں کورونا کے تناظر میں متفقہ حکمت عملی کی کوشش ہورہی ہے۔ روزگار متاثر ہونے والے مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے 200 ارب روپے رکھے ہیں۔ ایس ایم ای کے لئے سود اور اصل زر کی ادائیگی کیلئے وقت دیں گے۔مشیرخزانہ نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کی کمی کی، آئندہ چند ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، یوٹیلئٹی اسٹورز سے دال چاول آٹا گھی شکر سستا دینے کیلئے 50 ارب رکھے ہیں، بلوں کو قسطوں میں جمع کرانے کی سہولت دی جارہی ہے، کھاد کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی۔

Facebook Comments
Share Button