تازہ ترین

GB News

ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی پر پولیس نے سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا ،400 سے زائد رکشے، سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند کر دیں

Share Button

لاہور/کراچی/کوئٹہ/بنوں (آئی این پی ) ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی پر پولیس نے سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 400 سے زائد رکشے، سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند کر دیں۔ کراچی میں پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 50 سے زائد رکشے ضبط کرلئے، رکشہ ڈرائیورز 4 سے 5 لوگوں کو سوار کر کے لے جا رہے تھے۔دوسری طرف لاہور میں کرونا ایمرجنسی کی خلاف ورزی پر 548 افراد کو گرفتار کیا گیا، 400 سے زائد رکشے بند کئے گئے، مہنگے ماسک اور سینی ٹائزر بیچنے والے 32 ملزمان کیخلاف بھی کارروائی کی گئی اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔جھنگ میں بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 92 افراد کو گرفتار کیا گیا، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، درجنوں موٹر سائیکل اور رکشے قبضے میں لے لئے۔ رحیم یار خان میں 100 افراد گرفتارکرلئے گئے ،ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہے لہٰذا خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔گوجرانوالہ میں بھی لاک ڈاؤن کے دوسرے روز فیکٹریاں اور بازار بند رہے جب کہ پولیس رینجرز کا شاہراہوں پر مشترکہ فلیگ مارچ جاری رہا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں اور غیر ضروری نقل وحرکت روکنے کیلئے سختی کی جائے گی۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں لاک ڈاؤن پر عملدآمد جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کے مطابق حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری رہیگی، گزشتہ روز لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 150 سے زائد دکانیں سیل کی گئیں اور 27 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔بنوں میں بھی لاک ڈائون توڑنے پرمتعددافرادکوگرفتارکرلیاگیا۔

Facebook Comments
Share Button