تازہ ترین

GB News

پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں صورتحال پر سخت تشویش ہے، دفتر خارجہ

Share Button

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو بنیادی سہولتوں تک رسائی دی جائے،وزیر خارجہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہیں، سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کے خواہاں ہیں، دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کام کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی نے فرانس، جرمن وزرائے خارجہ سے ایران پر پابندیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔جمعرات کوترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں صورتحال پر سخت تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت فوری کمیونی کیشن لاک ڈاو¿ن ختم کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کرونا وبا سے نبرد آزما ہونے کے لیے وسائل بروئے کار لارہے ہیں، وزیر خارجہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہیں، سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کے خواہاں ہیں۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ کرونا وائرس سے پاکستان سمیت پوری دنیا کو چیلنج کا سامنا ہے، دفتر خارجہ میں ایمرجنسی سینٹر مسلسل کام کررہا ہے، کرائسز مینجمنٹ سیل، دفتر خارجہ، پاکستانی مشنز رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کام کررہے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button