تازہ ترین

GB News

کرونا انسانیت کیلئے خطرناک، مل کر مقابلہ کرنا ہو گا، اقوام متحدہ

Share Button

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمگیر وبا کورونا کو عالم انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔سیکرٹری جنرل اقوا م متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کےلئے غریب ممالک کو 2 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے اور سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔چین میں بڑی حد تک کورونا پر قابو پایا جا چکا ہے لیکن یورپ بالخصوص اٹلی اور اسپین میں ہلاکتوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپین میں 700 سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ایک جانب اقوام متحدہ کی جانب سے کورو نا وائرس سے نمٹنے کے لیے 2 ارب ڈالر امداد کی اپیل کی گئی ہے تو دوسری جانب امریکی سینیٹ نے اپنے شہریوں اور تاجروں کی مالی معاونت کے لیے 2 کھرب ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔

Facebook Comments
Share Button