تازہ ترین

GB News

کرونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات ناکافی ، حکومت کو متحرک ہونا ہو گا، شیخ مرزا

Share Button

چیئرمین حسینیہ سپریم کونسل نگر شیخ مرزا علی نے کہا ہے کہ سکردو اور ضلع نگر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہو چکا ہے اب تک کی رپورٹ کے مطابق 31افراد میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے مزید تقریبا 70افراد کے رپورٹ آنا باقی ہے جس کے بعد موجودہ صورت حال میں نمایاں تبدیلی آسکتی ہے جس کیلئے سرکاری سطح پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی ہے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے ضلع نگر کے ہنگامی دورہ کے بعد چار بڑے گاﺅں کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد مقامی انتظامیہ اور ضلعی محکمہ صحت کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے مگر عالمی سطح پر کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کو سامنے رکھتے ہوئے اب بھی ٹھوس اقدامات کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے جس کیلئے فی الفورپورے ضلع نگر کو آفت زدہ قرار دینا لازمی ہو چکا ہے ۔ حسینیہ نگر ٹاسک فورس برائے کوروناکے ہنگامی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضلع نگر کا بڑا حصہ ریڈ زون قرار دیا جاچکا ہے جس میں تقریبا تین ہزار گھرانے ہیں جنہیں محصور کیا جانا ضروری ہے مگر محکمہ صحت کی بروقت سرگرمیاںاور متحرک نہ ہونے کے سبب وائرس کے اثرات دوسری آبادیوں تک منتقل ہو چکے ہیں جس کو مزید پھیلاﺅ سے روکنے کیلئے مضبوط بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔

Facebook Comments
Share Button