تازہ ترین

GB News

استور، لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کیلئے گاﺅں کی سطح پر کمیٹیاں قائم

Share Button

استور بھر میں کرونا وائرس پھیلنے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ضلع بھر کولاک ڈاﺅن کر دیا ہے ضلع بھر میں پاکستان آرمی کے جوان اور پولیس فورس کے جوان تعینات کیے گئے ہچیں، ڈپٹی کمشنر استور عظیم اللہ نے کہا کہ لوگوں کو سختی سے ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی حد تک رہیں غیرضروری سفر سے اجتناب کریں اور کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر استور کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں ہر قسم کے سیاسی مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے استور بھر میں مارکیٹیں ، ہوٹلز اور شاپنگ مالز سارے بند کر دیئے گئے ہیں سوائے اشیائے خورونوش اور سبزی ، سلنڈر گیس کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کے باقی تمام تجارتی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں ، ہماری پوری کوشش ہے کہ جو بھی زائرین آئے ہیں یا دیگر بیرون ممالک سے ہو کے آئے ہیں تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھیں ہمارے پاس موجود وسائل میں رہتے ہوئے کام کریں گے، استور انتظامیہ نے پورے ضلع میں گاﺅں کی سطح پر عوامی کمیٹیاں بنائی ہیں انشاءاللہ یہ کمیٹیاں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گی۔

Facebook Comments
Share Button