تازہ ترین

GB News

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر توجہ دے رہے ہیں، وزیر خارجہ

Share Button

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،پاکستانی سفارت خانے، آگے بڑھ کر جذبہ حب الوطنی کے تحت اس کٹھن گھڑی میں پاکستانی کمیونٹی کی معاونت کر رہے ہیں۔ جمعرات کووزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں قائم “ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ سیل” کا اجلاس ہوا، عالمی وبائی چیلنج کے پیش نظر، دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس پر، وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے مختلف پہلوو¿ں پر غوروخوض کیا گیا، سعودی عرب اور ایران میں موجود زائرین کی مرحلہ وار جلد واپسی کے طریقہ کار پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی، مختلف ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لانے کے آپشن کو بھی زیر غور لایا گیا۔

Facebook Comments
Share Button