تازہ ترین

GB News

گلگت،لاک ڈاﺅن سے مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی

Share Button

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی کے باعث مسافر گلگت میں پھنس گئے ہنزہ ، نگر اور غذر میں اشیا خورد نوش کی قلت اور پیٹرول ڈیزل کی بھی قلت ٹیلی مواصلات کے ٹاورز بھی تیل نہیں ہونے کے بدولت بند ہونے سے مزید عوام پریشان ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے ہوم لاک ڈاون میں عوام کا گھروں میں رہنا محال ہوگیا ہے اور بجلی کی مسلسل بندش پورے گلگت بلتستان کا مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے جبکہ پانی اور بجلی گلگت شہر میں مزید سنگین صورت حال اختیار کرگیا ہے۔ بین الاضلاعی ایشیاخورد نوش اور تیل کے سپلائزرز کا ڈی سی آفس کے باہر لائنیں لگ گئی کئی لوگ اپنے آٹے کے بند ملوں کو کھولنے جبکہ کئی لوگ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کی اجازت نامے کے درخواست لیکر لائن پر لگ گئے ہیں ہوم لاک ڈاون میں جہاں عوام کے کورونا جیسے مہلک بیماری سے بچایا جارہا ہے وہاں پر عوام کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیںدیہاڑی پر کام کرنے والے ریڈی بانوں کو اس حوالے سے سب سے زیادہ مسائل کا سامنا ہے۔

Facebook Comments
Share Button