تازہ ترین

GB News

بلتستان یونیورسٹی نے طلبہ کی سمسٹر بہار فیس معاف کر دی

Share Button

بلتستان یونیورسٹی کی اِنتظامیہ نے طلبہ و طالبات کو سہولت پہنچانے کی غرض سے سمسٹر بہار کی پوری فیس معاف کردی۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پوری د±نیا نوول کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، تعلیمی اداروں میں بالم±شافہ درس و تدریس کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کے موجب پاکستان کی جامعات فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے لیکچرز ترسیل کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ بلتستان یونیورسٹی کے اساتذہ کرام بھی دستیاب سہولیات کی موجودگی میں لیکچرز ترسیل کررہے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی ہدایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ طلباء و طالبات کسی بھی جامعہ کی اولین ترجیح ہوتے ہیں۔ ا±ن کی ترجیحات کو مدِنظر رکھنا ہمارا فرض ہے۔ دوسری جانب موذی مرض کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ بھی جمود کا شکار ہوچکا ہے،ایسے میں طلبہ و طالبات کو سہولیات بہم پہنچانا ضروری ہے تاکہ ا±ن کے تعلیمی و معاشی مسائل کا ازالہ ہوسکے۔ انتظامیہ بلتستان یونیورسٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کم سے کم وسائل کی موجودگی میں زیادہ مسائل حل کئے جائیں۔ سمسٹر بہار کی فیس معافی کا فیصلہ ا±سی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Facebook Comments
Share Button