تازہ ترین

GB News

وبا سے نمٹنے کےلئے قوم کو ایک ہونا پڑے گا، فردوس عاشق

Share Button

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پوری قوم کو کرونا وائرس کی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک ہونا ہے،ہرفرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے40 سے زائد شہری سہولیات شہریوں کو ان کی دہلیز تک پہنچانا وزیر اعظم عمران خان کے عوام دوست حکومت کے وژن کا عملی ثبوت ہے،ایپ کی بدولت شہری کسی بھی فارمیسی میں ماسک کی کمی یا مہنگے داموں فروخت کی نشاندہی کر سکیں گے، ایپ میں ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل، شناختی کارڈ، اراضی فرد، اسلحہ لائسنسز، گاڑیوں کی ریجسٹریشن، ٹوکن ٹیکسز کی ادائیگی، پیدائش و ڈیتھ سرٹیفیکیٹس کا اجراء و دیگر مختلف سہولیات بھی شامل ہیں۔ جمعرات کو اپنی ٹوئٹس میںوزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایپ شہریوں کو ان کے گھروں میں ان کے مسائل کی حل کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہو گی،عوام کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے آن لائن رابطہ کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو کرونا وائرس کی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک ہونا ہے،ہرفرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے

Facebook Comments
Share Button