تازہ ترین

GB News

کھرمنگ کے 20زائرین قرنطینہ میں ہیں، ڈپٹی کمشنر

Share Button

ضلعی انتظامیہ نے علماءکی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ یوم ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں عید منانے کی اجازت ہو گی تاہم عوام قصیدے اور تقاریر گھروں پر بیٹھ کر لاوڈ اسپیکر سے سنیں گے۔ ڈپٹی کمشنر محمد جعفر نے بتایا کہ ضلع کے نامور علماءاور عمائدین سے رابطے میں ہیں کل 3 شعبان المعظم کو یوم ولادت امام عالی مقام کی عید منانے کی اجازت ہو گی تاہم کرونا کی صورت حال کے پیش نظر عوام گھروں پر بیٹھ کر سماعت کریں گے۔ صرف ذاکرین اور منقبت خواں اپنے اپنے گاو¿ں کی امام بارگاہوں میں داخل ہو سکیں گے۔ قصیدے اور خطبے, تقاریر لاوڈ اسپیکر کے ذریعے پبلک کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں علماءسے مشاورت جاری ہے۔ شیخ اکبر رجائی, سید ہادی و دیگر علماءعمائدین انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام کو تاکید کی کہ اجتماع سے گریز کریں۔ انتظامیہ اور علاقے کے علماء کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈی سی کھرمنگ نے مزید کہا کہ ایران سے پہنچنے والے 20 زائرین قرنطینہ میں ہیں۔ 5 کے کرونا ٹیسٹ نیگیٹیو آئے ہیں۔ 15 کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ بظاہر تمام زائرین صحت مند ہیں, معمول کی خوراک لے رہے ہیں, قوی امکان یہی ہے کہ تمام زائرین کلیئر ہو جائیں گے۔ ان کو قرنطینہ میں 10 روز ہو چکے ہیں۔ تفتان سے دوسرے فیز میں کھرمنگ کے 7 زائرین سکردو پہنچے ہیں۔ ڈی سی کھرمنگ کے مطابق گزشتہ روز سکردو میں ضلع کھرمنگ کے شناختی کارڈ کے حامل بزرگ زائر کا بیماری کے باعث انتقال ہوا ہے تاہم ان کی رہائش کھرمنگ میں نہیں ہری پور میں تھی۔ انتقال کرونا کے باعث نہیں ہوا۔

Facebook Comments
Share Button