تازہ ترین

GB News

راولپنڈی، بینظیر ہسپتال میں 2ڈاکٹرز ، 1نرس میں کرونا کا شبہ

Share Button

راولپنڈی بے نظیر بھٹو اسپتال میں 2 ڈاکٹرز اور ایک نرس میں کرونا وائرس کے شبہ میں انہیں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ،دونوں ڈاکٹرز اور نرس کے نمونے تصدیق کے لئے این آئی ایچ بھجوائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی بے نظیر بھٹو اسپتال میں دو ڈاکٹرز اور ایک نرس میںکرونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔دونوں ڈاکٹرز اور نرس کے نمونے تصدیق کے لئے این آئی ایچ بھجوائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو اسپتال میں جمعرات کو کرونا کے شبہ میں 6 مریضوں کے نمونے حاصل کرکے این آئی ایچ بھجوائے گئے ہیں، بے نظیر بھٹو اسپتال میں ایک کرونا پازٹیو ، 13 کرونا وائرس کے شبہ میں اسپتال میں موجود ہیں۔

Facebook Comments
Share Button