تازہ ترین

GB News

سکردو، رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز کا کواردو کا دورہ

Share Button

چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ،سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن و رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے آج اپنے آبائی گاﺅںکواردو کا دورہ کیا اور مرکزی امام جمعہ والجماعت علامہ شیخ اسماعیل نجفی سے ملاقات کی اور حالیہ کرونا وائرس کے بارے میں بریفینگ دی اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات اور ایمرجنسی کی صورت حال اور انسانی جانوں کو لاحق اس موذی مرض کے بارے میں آگاہ کیا شیخ نجفی نے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے اور پورے کواردو میں تاحکم ثانی تمام مذہبی سیاسی اور دیگر اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے شیخ نجفی نے کواردو کے تمام آئمہ مساجد کو ہدایات جاری کئے ہیں کہ وہ مکمل طور پر ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور جو بھی ہدایات اور احتیاطی تدابیر دئے گئے ہیں ان پر من و عن عمل کریں ۔

Facebook Comments
Share Button