تازہ ترین

GB News

اسلام آباد، شہزاد ٹاﺅن، رمشا کالونی بھی کرونا کیس سامنے آنے پر سیل

Share Button

اسلام آباد میں کرونا کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں، شہزاد ٹاو¿ن سے ایک اور کیس سامنے آنے پر علاقہ سیل کر دیا گیا، آنے اور جانے پر مکمل پابندی ہے۔ اسلام آباد میں لاہورسے آنے والی تبلیغی جماعت کے ایک رکن میں کرونا کی تصدیق ہوگئی۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے 16 افراد میں کرونا کی تصدیق ہو چکی ہے، متاثرہ شخص کا تعلق شہزاد ٹاو¿ن سے ہے، علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے نواحی علاقے بھارہ کہو کو مکمل سیل کر دیا۔ پولیس اور فوج کے جوان تعینات کر کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، بھارہ کہو میں مکینوں کی مکمل سکریننگ کی جائے گی۔ دوسری جانب ایچ نائن کے علاقے رمشا کالونی میں بھی مشتبہ کیس کی موجودگی پر علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، مشتبہ مریض کے اہلخانہ کو آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments
Share Button