تازہ ترین

GB News

کروناکے مزید وار، اموات 23ہزار سے زائد، پانچ لاکھ 10ہزار متاثر

Share Button

دنیا کی ایک تہائی آبادی کو گھروں تک محدود کردینے والے کرونا وائرس سے مجموعی طور پر22 ہزار 339 اموات ہوچکی ہیں جبکہ اس وائرس کا شکار بننے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔وبا سے سب سے بری طرح متاثر ہونے والے ملک اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 500 سے بھی تجاوز کرگئی ہے جہاں مجموعی طور پر 74 ہزار 386 کرونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔جمعرات کی شام تک دنیا میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک چین رہا، جہاں متاثرین کی تعداد 81 ہزار سے زائد تھی اس کے بعد اٹلی جہاں یہ تعداد 74 ہزار جبکہ اس کے بعد امریکا 69 ہزار سے زائد متاثرین کے ساتھ تیسرے اور اسپین 49 ہزار سے زائد متاثرین کے ساتھ چوتھے نمبر پر تھا۔ان ممالک کے علاوہ جرمنی میں 37 ہزار سے زائد متاثرین، ایران میں 27 ہزار متاثرین اور فرانس 25 ہزار متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں، ان کے بعد سوئیزر لینڈ، برطانیہ، شمالی کوریا اور نیدرلینڈ میں سب سے زیادہ متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔جمعرات کو اٹلی میں مذید 662، ایران میں 157، امریکہ میں 53، چین میں 6، سپین میں 4980 ، سوئٹزرلینڈ میں 38، برطانیہ میں 74، ہالینڈ میں 78، بیلجیئم میں 42اموات ہوئیں۔ادھر برطانیہ سے ایک حوصلہ افزا خبر سامنے آئی ہے کہ حکومت کی جانب سے وائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل ہیلتھ سروس میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے کی اپیل پر توقع سے دوگنے 5 لاکھ 60 ہزار افراد رضاکارانہ طور پر مدد کے لیے تیار ہوگئے۔

Facebook Comments
Share Button