تازہ ترین

GB News

حکومت آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرے، بلاول

Share Button

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر آئی ایم ایف سے مذاکرات پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کرونا وائرس کی عالمی وبا کا سامنا کررہے ہیں تو حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنی چاہئیں۔جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ پی پی پی کا مو¿قف رہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرے، اب جبکہ ہم کرونا وائرس کی عالمی وبا کا سامنا کررہے ہیں تو حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں،کرونا وائرس کے عالمی معاشی صورت حال پر اثرات کے تناظر میں آئی ایم ایف سے ازسر نو شرائط طے ہونا چاہئیں۔

Facebook Comments
Share Button