تازہ ترین

GB News

کرونا سے بےنیازاداکارہ میراکی وائٹ ہاؤس کے سامنے جاگنگ

Share Button

چین اور اٹلی کے بعد کرونا کا نیا مرکز بننے والے امریکا میں وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی 1700 کے پہنچ چکی ہے لیکن اداکارہ میرا بےخوف وخطر وائٹ ہاؤس کے سامنے جاگنگ کر رہی ہیں۔

انسٹا گرام پرمیرا نے ایک ویڈیو شیئرکی جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائشگاہ کے سامنے جاگنگ کرنے کے علاوہ فالوورز کو کرونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیربتانے کے علاوہ چند نصیحتیں بھی کررہی ہیں۔

میرا نے اپنے پیغام میں کہا ’’ میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ہوں ۔۔۔ آپ لوگ بار بار ہاتھ دھوئیں اور اپنا مدافعتی نظام بہتر بنائیں‘‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اللہ نے بہترین موقع دیا ہے کہ ہم عبادت اور استغفار کریں اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں میرا نے واضح کیا کہ ’’صحت نعمت ہے، میں اپنے پیاروں سے سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے اکیلی واک کررہی ہوں ‘‘۔

انسٹا گرام پر ایک اور ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ کرونا وائرس کو مات دینی ہے،تھوڑی تھوڑی دیربعد صابن سے ہاتھ دھوئیں، گھر سے باہر نک نکلیں اور حکومت پاکستان کے اقدامات کا سنجیدگی سے احترام کریں، ہم دنیا پرثابت کردیں گےکہ ہم زندہ اور پائندہ قوم ہیں۔

Facebook Comments
Share Button