تازہ ترین

GB News

ترک فٹ بال کھلاڑی بھی کرونا کا شکار ہوگئے

Share Button

ترکی سے تعلق رکھنے والے سابق فٹ بال گول کیپر رستو رکبر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ترک میڈیا سے جاری اطلاعات کے مطابق رشدی کو علامات ظاہر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

ان کی اہلیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ پر بتایا گیا کہ رستو رکبر بالکل ٹھیک تھے، تاہم اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی اور حالت تیزی سے بگڑنے لگی۔

اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے بہت مشکل وقت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان سمیت بیٹے اور بیٹی کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق رشدی کی حالت نازک ہے۔

واضح رہے کہ 46 سالہ رستو رکبر نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ترکی کو سیمی فائنل تک پہنچایا تھا اور تیسری پوزیشن دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہیں ترکی میں ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔

رشدی رشبر نے معروف ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کیلئے بھی خدمات انجام دیں۔

Facebook Comments
Share Button