تازہ ترین

GB News

دنیا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی رکوائے، پاکستان

Share Button

پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی غیرقانونی بھارتی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو غلام بنانے کے مذموم عزائم میں ہمیشہ ناکام ہی رہے گا دفترخارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے عزم وہمت اور استقلال کو متزلزل نہیں کرسکتاکشمیریوں نے اس نئے قانون کو ”ناقابل قبول“ قرار دیتے ہوئے ک±لّی طورپر مسترد کردیا ہے، بلاشبہ کشمیری ایسے کسی بھی جبروتسلط کو قبول نہیں کریں گے،اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری بھارتی اقدام کا فوری نوٹس لے اور آبادی کا تناسب بدلنے کا بھارتی اقدام روکے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب اور اجاگر کرتا رہے گا ۔واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کا نیا قانون نافذ کیا ہے جس کی رو سے پندرہ سال سے مقبوضہ وادی میں مقیم کوئی بھی شخص مقبوضہ کشمیر کو اپنا آبائی علاقہ لکھواسکتاہے۔

Facebook Comments
Share Button