تازہ ترین

GB News

کینسرسے مقابلہ کرنے والی نادیہ جمیل کی پہلی سرجری

Share Button

حال ہی میں بریسٹ کینسرسے مقابلہ کرنے کا بتانے والی اداکارہ نادیہ جمیل نے سرجری کے بعد اپنے فالوورز کیلئے سیلفی شیئر کی ہے۔ تھکن سے نڈھال ہونے کے باوجود نادیہ نے باہمت انداز میں اپنی ٹوئٹرفیملی کو بتایا کہ وہ اب بہتر محسوس کررہی ہیں۔

اداکارہ نے 2 روز قبل بتایا تھا کہ انہیں پہلے اسٹیج اور تیسرے درجے کے ٹیومر کی تشخیص ہوئی ہے اوراب ان کی سرجری ہوگی۔

ٹوئٹر صارفین کیلئے اپنی مسکراتی ہوئی تصویر شیئرکرتے ہوئے نادیہ نے ان کی دعاؤں اور محبت کیلئے شکریہ کہا اور بتایا کہ 2 ہفتوں میں لمف نوڈ بائیوپسی کے کیموتھراپی اور ریڈی ایشن سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، ” درد برداشت کر رہی ہوں، مضبوط ہورہی ہوں، آج کیلئے شکرگزارہوں”۔

Facebook Comments
Share Button