تازہ ترین

GB News

مہوش حیات نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

Share Button

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مہوش حیات نے بالی وڈ میں کام نہ کرنےکی وجہ بتادی۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بھی مختلف موضوعات پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئےنظر آتی ہیں جب کہ اداکارہ نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے اینجیلینا جولی کے شو میں انٹرویو بھی دیا ہے جوکہ جلد نشر ہوگا۔

اب حال ہی میں مہوش حیات نے ایک ویب شو میں انٹرویو دیا جس دوران میزبان نے ان سے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی۔

میزبان کے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ ’مجھے پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی‘۔

انہوں نےمزید کہا کہ ’مجھے اپنے ملک سے ہی بے شمار عزت ملتی ہے، میرے لیے سب سے ضروری عزتِ نفس ہے، جب آپ بالی وڈ میں کام کرتے ہیں تو وہاں کوئی عزت نفس نہیں ہوتی۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ’بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد آپ وہاں اپنی فلموں کے پریمئیرز میں شرکت نہیں کرسکتے تو جہاں عزتِ نفس نہ ہو اور صرف پیسہ اور شہرت ہو میرے لیے یہ بالکل اہمیت نہیں رکھتا‘۔

Facebook Comments
Share Button