تازہ ترین

GB News

رمضان میں اجتماعی عبادات نہیں ہو سکیں گی، خامنہ ای

Share Button

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عوام سے رمضان المبارک کی عبادت گھروں پر رہ کر کرنے کی اپیل کردی۔دنیا بھر کی طرح ایران بھی کرونا وائرس سے متاثر ہے اور وہاں اب تک وائرس کے 66 ہزار 220 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 4110 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔اس صورتحا میں آیت اللہ خامنہ ای نے رمضان کی عبادات گھروں پرکرنےکی اپیل کی ہے جس کا مقصد کروناوائرس کا پھیلاو¿ روکنا ہے،اپنے بیان میں سپریم لیڈر نے کہا کہ رواں برس ہم سب رمضان المبارک کی اجتماعی عبادات سے محروم رہیں گے، ہم سب کو گھروں پر تنہائی میں کی گئی عبادات کا موقع نہیں گنوانا چاہیے۔ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں اپنے گھروں میں اپنے گھروالوں کےساتھ عبادات کا اہتمام کرناچاہیے۔

Facebook Comments
Share Button