تازہ ترین

GB News

کرونا سے پیدا معاشی بحران کی مثال نہیں ملتی،آئی ایم ایف

Share Button

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جورجیئا نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کی مثال پچھلی کسی صدی میں نہیں ملتی اور اس بحران سے نکلنے کے لیے بڑے پیمانے پر ردعمل کی ضرورت ہوگی۔آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو خدشہ ہے کہ 2020 میں ’عالمی نمو تیزی سے تنزلی کا شکار ہوجائے گی‘ اور اس کے 170 رکن ممالک کو فی کس آمدنی میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اگلے سال صرف ’جزوی بحالی‘ کی توقع ہے اور اس سال کے آخر میں وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا جس کے بعد کاروبار دوبارہ شروع ہوسکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ لیکن صورتحال اور بھی خراب ہوسکتی ہے، آو¿ٹ لک کے ارد گرد اور وبائی بیماری کے دورانیے سے متعلق زبردست غیر یقینی صورتحال ہے۔

Facebook Comments
Share Button