تازہ ترین

GB News

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے الزامات مسترد کردیئے

Share Button

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کے خلاف ‘غیر ذمہ دارانہ، جعلی اور مکمل غلط الزامات’ کو سختی سے مسترد کردیا۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے یہ بے بنیاد الزامات واضح طور پر عالمی اور علاقائی توجہ اس ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں جو بھارت 5 اگست 2019 کے بعد سے خاص طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے رواں سال 765 مرتبہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں جس کے نتیجے میں 3 شہریوں کی شہادت جبکہ 54 معصوم افراد زخمی ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ 2019 میں بھارت نے 3 ہزار 351 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی جبکہ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا ذمہ دارانہ جواب دیا تھا۔

Facebook Comments
Share Button