تازہ ترین

GB News

کورونا وائرس: ڈونلڈ ٹرمپ نے 484 ارب ڈالر کے ایک اور پیکیج پر دستخط کر دیئے

Share Button

امریکا نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ایک اور بڑے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔ صدر ٹرمپ نے 484 ارب ڈالر کے پیکج پر دستخط کر دیئے، دوسری جانب نیویارک کے گورنر نے دعویٰ کیا کہ یہ وائرس چین سے نہیں یورپ سے آیا، امریکا نے یورپ کے سفر پابندی لگانے میں دیر کردیغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا سے نمٹنے کے لیے 484 ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے، اس رقم سے ہسپتالوں اور چھوڑے کاروباری اداروں کی مدد کی جائے گی۔دوسری جانب امریکی صدر کورونا کے علاج سے متعلق ایک اور بیان دے کر مشکل میں پھنس گئے ہیں، صدر ٹرمپ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ڈاکٹروں کو کورونا کے علاج کے لیے جراثیم کش دوا انسانی جسم میں داخل کرنے پر غور کرنا چاہے۔

Facebook Comments
Share Button