تازہ ترین

GB News

شاہد خاقان عباسی سے اربوں کی ٹرانزیکشنز کا جواب طلب

Share Button

قومی احتساب بیورو( نیب) نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماءسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں ضمنی سوالنامہ دے دیا، سوالنامے میں ٹیکس،بنک اکاونٹس کیس کی تفصیل، اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے ، نیب کی جانب سے سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ اکاونٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کس مد میں ہوئیں ؟ ٹرانزیکشنز ایل این جی معاہدوں کے دوران ہوئیں ؟ جسمانی ریمانڈ کے دوران جن سوالات کے جواب نہیں دیئے گئے وہ بھی دیں جمعرات کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ختیارات کے غلط استعمال کے حوالے سے ایل این جی ریفرنس کیس میںشاہد خاقان عباسی کو نیب کی جانب سے ضمنی سوالنامہ دےا گیا ہے نیب سوالنامے میں شاہد خاقان عباسی سے ان کے اکاونٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کے حوالے سے ٹھوس جوابات مانگے گئے ہیں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب نے اثاثوں سے متعلق سوالات کیے ہیںنیب نے ٹیکس کے بارے میں پوچھا جو میں چاہتا تھا کہ نیب پوچھے20 سال سے سوالات جوابات اور پیشیوں کا سلسلہ جاری ہے چیئرمین نیب اجلاس بلائیں گے اور پھر مجھے گرفتار کرا دیں گے دو سال سے نیب کا گاہک ہوں نیب قانون کا مسودہ حکومت کو دے دیا ہے مسودہ میں نیب قانون میں موجود خامیوں کو دور کیا گیا ہے احتساب کو نہیں خامیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں نیب نے اب بچوں اور بہو کو بھی نوٹس بھیج دیا ہے

Facebook Comments
Share Button