تازہ ترین

GB News

معیشت کی بحالی تک غربا کےلئے مشکلات بڑھیں گی، عمران خان

Share Button

وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام الناس تک پہنچانے،متعلقہ اداروں کو سمگلنگ کی روک تھام اور سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی رپورٹ ہر پندرہ دن بعد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمگلنگ ملکی معیشت کے لئے ناسور ہے، سمگلنگ کے خلاف کاروائی میں کسی قسم کی رعایت یا کمپرومائز نہیں ہوگا انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار جمعرات کو انسدادِ سمگلنگ اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وزیرصنعت محمد حماد اظہر، وزیرِ برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داد، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی، چیئرپرسن ایف بی ، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، ہوم سیکرٹریز اور آئی جی صاحبان سمیت دیگر اعلی حکام بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،چیئر پرسن ایف بی آر نے اجلاس کو انسدادِ سمگلنگ آرڈیننس کے نفاذ کے بعد اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا،صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں بتایا گیا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے قانون کو مزید موثر بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے آرڈیننس کا اطلاق کیا گیا ہے جس میں کرنسی اور اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ میں ملوث عناصر سے نمٹنے کے لئے قانون کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرحدوں کی پانچ کلومیٹر کی حدود کے اندر اور ائیرپورٹس پر قانون نافذ کرنے والے مجاز اداروں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سمگلنگ کی کاروائی کے خلاف ایکشن کر سکیں۔نئے قانون کے تحت متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سمگلنگ میں ملوث عناصر کو حفاظتی تحویل میں لینے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ، کسٹم حکام، حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوارڈینیشن کو مزید بہتر کیا گیا ہے تاکہ سمگلنگ کی موثر روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے،وزیرِ برائے صنعت محمد حماد اظہر نے نے سیمنٹ، اسٹیل، کوکنگ آئل وغیرہ کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر اجلاس کو بریف کیا، اجلاس کے دوران ملک بھر میں موجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر کنٹرول نرخوں پر عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی صورتحال کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ، بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے کے لئے اقدامات کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے صوبائی حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور خصوصا ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام الناس تک پہنچائے جانے کو یقینی بنایا جائے اشیاءضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی حکام متحرک کردار ادا کریں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے سمگلنگ ملکی معیشت کے لئے ناسور قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمگلنگ ملکی معیشت کو دو طریقوں سے نقصان پہنچاتی ہے، اول، سمگلنگ کی وجہ سے ملکی فوڈ سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں اور عوام الناس کے استعمال کی بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات اورپریشانی کا سامناہوتا ہے، سمگلنگ کی وجہ سے ملکی صنعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے جس سے صنعتی عمل رک جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کے خلاف کاروائی میں کسی قسم کی رعایت یا کمپرومائز نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام اور سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی رپورٹ ہر پندرہ دن بعد پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں جس قدر خطرہ کرونا سے ہے اس سے کہیں زیادہ بھوک و افلاس سے ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صحت کی سہولیات، اسپتالوں کی استعداد میں اضافے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا، طبی آلات کی فراہمی اور پیشہ ورعملے کی موجودگی یقینی بنانے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، جب کہ معاون خصوصی صحت ظفرمرزا نے ملک بھر میں متاثرین کےاعداد و شمار، مصدقہ کیسز، جغرافیائی پھیلاو¿ ااور ٹیسٹنگ کی تعداد سمیت کیسز میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھوک اور وبا کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات میں توازن برقرار رکھنا ہے، لاک ڈاو¿ن کورونا کا علاج نہیں بلکہ عارضی اقدام ہے، ہمیں اپنے فیصلے زمینی حقائق اورعوام کی حالت زار دیکھ کر کرنے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ادراک ہے کاروبارکی بندش سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، ٹرانسپورٹ کی بندش سے عام آدمی کا کاروبار اور نقل وحرکت شدید متاثر ہوئی، جب تک معیشت بحال نہیں ہوجاتی غریب و نادارطبقے کی مشکلات بڑھیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیس عوام پرسختی کے بجائے دوستانہ رویہ اختیار کرے، حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے لیے عوام دوست اور آگاہی پر مبنی طرزعمل اپنایا جائے۔

Facebook Comments
Share Button