تازہ ترین

GB News

ملک بھر میں کرونا کے 1425نئے کیسز، 27اموات، تعداد 788ہوگئی

Share Button

لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد کرونا کے پھیلاﺅ میں تیزی برقرار ہے چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید 27افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 788ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 36ہزار736تک جاپہنچی ہے،جمعرات کو 1425 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ،سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 758 کیسز اور 9 اموات سامنے آئیں، پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 330 کیسز اور 9 اموات رپورٹ ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 171 نئے کیسز اور 9 اموات کی تصدیق کی گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مزید 63 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔گلگت بلتستان میں 19نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ آزاد کشمیر میں بھی مزید 3 افراد متاثر ہوئے بلوچستان میں 81نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مزید 883 افراد اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔جس کے بعد ملک میں اب تک صحتیاب افراد کی تعداد 8812 سے بڑھ کر 9695 تک پہنچ گئی۔دوسری جانب دنیا بھر میں کیسز کی تعداد44لاکھ82ہزار962تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 3لاکھ397ہوگئی ہیں ۔۔

Facebook Comments
Share Button