تازہ ترین

GB News

بیرون ملک پھنسے افراد کےلئے پرچی سسٹم پر شہباز برہم

Share Button

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کے لیے اضافی اور خصوصی پروازیں چلائی جائیں ،جہاز چارٹر کریں لیکن عیدالفطر سے قبل بیرون ملک پھنسے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی یقینی بنائی جائے ،بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ بھیڑ بکریوں کا سلوک بند کیا جائے،مریض، بزرگ، طلباء، فیملیز اور بچوں سمیت دیگر پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو احساس ہوتا تو اب تک یہ آپریشن مکمل ہو جاتا ، ان شکایات پر تشویش ہے کہ وزیراعظم آفس، وزارت خارجہ اور ایک چہیتے وزیر کی پرچی پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے شرط بنادی گئی ہے ،پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پرچی سسٹم ختم کیا جائے۔

Facebook Comments
Share Button