تازہ ترین

GB News

احساس پروگرام،ایک کروڑخاندانوں تک پہنچاناہدف ہے،ثانیہ نشتر

Share Button

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو لانچ کیے 5 ہفتے ہوگئے ہیں اور اس عرصے میں 85 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے امداد دی جاچکی ہے اور اس ضمن میں104 ارب روپے تقسیم ہوچکی ہے۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رقم یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد،گھریلو ملازمین، چھوٹے ریسٹورنٹس، باورچی، فوٹو اسٹیٹ مشین چلانے والے اور دیگر کئی لوگ ہیں جنہیں 6 ہفتوں سے تنخواہ نہیں ملی یا ملازمت سے نکالا جاچکا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ رقم کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے اور ہم نے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کے ہدف تک پہنچنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیر 18 مئی سے کورونا وائرس سے بیروزگار ہونے والے افراد کو وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ سے رقم کی ترسیل کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور اس سلسلے میں 34 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

Facebook Comments
Share Button