تازہ ترین

GB News

بھارتی مسلمانوں، مقبوضہ کشمیر کے حالات تشویشناک ہیں، یورپ امریکہ

Share Button

امریکا کے بعد یورپ نے بھی مقبوضہ کشمیر کے سخت محاصرے اور بھارت میں مسلمانوں کیخلاف مذہبی منافرت پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے، یورپی پارلیمنٹری ریسرچ سروس کی ایک رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کے محاصرے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے گزشتہ سال سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے، اس دوران وادی میں متعدد لوگ گرفتار کیے جا چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی نظام بھی معطل ہے۔پارلیمنٹری سروس رپورٹ کے مطابق نئے متنازعہ سٹیزن ایکٹ سے بھارت میں تشدد بڑھا، بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں میں خوف پایا جاتا ہے، خراب معاشی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی سرکار نے ایسا رویہ اپنایا۔اس سے قبل امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف)نے کہا کہ بھارتی حکومت کوویڈ 19بحران کے دوران مسلم کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے اور منافرت کو بڑھاوا دینے میں مصروف ہے، امریکی سفیر برائے مذہبی آزادی سیموئل بران بیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرونا پر بھارت میں مسلمانوں کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments
Share Button