تازہ ترین

GB News

کرونا وائرس سے مزید35 اموات، تعداد 823ہوگئی

Share Button

کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 437 ہوگئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹے میں مزید 35افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات 823 تک جا پہنچی ہیں تاہم 10 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 817 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 14916 ہوگئی، صوبے میں مزید 12 اموات بھی ہوئی ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 255 ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوا میں مزید 255 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 5678 ہوگئی صوبے میں مزید 7 افراد کی موت ہوئی ،پنجاب میں مزید 353 کیسز اور 11 اموات کی تصدیق کی گئی۔ بلوچستان میں کرونا کے مزید 147 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ، اسلام آباد میں 44 نئے مریض اور ایک موت کا اضافہ ہوا۔ آزاد کشمیر میں مزید 14 نئے متاثرین سامنے آئے اور وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 105 تک پہنچ گئی۔ گلگت بلتستان میں 17نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد 518ہوگئی۔

Facebook Comments
Share Button