تازہ ترین

GB News

پنجاب حکومت لاک ڈاﺅن میں مزید نرمی کرنے کےلئے تیار

Share Button

پنجاب حکومت نے لاک ڈاو¿ن میں مزید نرمی کرتے ہوئے شاپنگ مالز کھولنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹرانسپورٹ کی بندش سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا اور مجبوری کے باعث عوام مہنگے داموں کی پرائیویٹ گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں لہٰذا ٹرانسپورٹ شعبہ کو ریلیف کے لیے اجازت ضروری ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز کھولنے کی منظوری دے دی۔ وزیر تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پیر سے شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دےدی جائے گی، حکومت نے آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دےدی گئی ہے۔خیبرپختونخواہ نے بھی پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے سے انکار کردیا ہے صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کھول کر وائرس کو پھیلنے کا موقع نہیں دے سکتے۔

Facebook Comments
Share Button