تازہ ترین

GB News

ٹرانسپورٹرز تنظیموں نے حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کر دیا

Share Button

لاہور،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپورٹرز تنظیموں نے حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد آج پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں چلنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کردی ہے،پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا معاملہ پھر التواا شکار ہوگیاہے اور ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کردیا جس کے باعث پنجاب میںآج بھی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چل پائے گی۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بتائے گئے ایس او پیز کچھ اور تھے اب نظر کچھ اور آرہے ہیں۔ ہماری مشاورت سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کروایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کرایوں میں کمی منظور کرلی لیکن مسافروں کی تعدادمیں میں کمی قبول نہیں۔ 50 فی صد مسافروں کیساتھ بسیں نہیں چلاسکتے۔اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پیر سے پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔حکومت کے ایس او پیز کے تحت گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔ادھر کراچی میں چیئرمین آل پاکستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کہا ہے کہ تحفظات دور نہ ہوئے تو ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے ساتھ مل کر ایس اوپیز بنائے،جب تک بات نہیں ہوتی ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مسافروں میں کمی کرنی ہے تو کرایہ پورا لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ نارواسلوک رکھا جا رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باعث کرایوں میں25 سے30 فی صد کمی کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی حکومت سے مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کا مطالبہ کر دیا۔جنرل سیکرٹری پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن طارق نبیل کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کرایوں میں 25 سے30 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کرایوں میں کمی کے پیش نظرمارکیٹوں میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کرائے، تاکہ عام عوام کو کرایوں میں کمی کا حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوامی مفاد کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنے طور پر کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button