تازہ ترین

GB News

مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے،وزیراعظم

Share Button

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے متاثر نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق تین نکاتی نظریہ واضح ہو چکا ہے، انہوں نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم کیا۔وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار کشمیری بچوں اور عورتوں پر پیلٹ گنز جیسے ہتھیار استعمال کرکے غیر انسانی سلوک کر رہی ہے۔ غیر انسانی لاک ڈاؤن سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بنیادی اشیا اور ادویات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کشمیری نوجوانوں کو قید اور مواصلاتی رابطے ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو دنیا سے الگ کر دیا گیا ہے۔ مودی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دہشتگردی کی اعانت سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میںریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے اور کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد قانونی ہے اور اس کی جنرل اسمبلی نے گارنٹی دی ہے۔انہوں نے کشمیر پرقبضے کو طول دینے کے لیے بھارتی عزائم بیان کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار چاہتی ہے کہ خودارادیت کیلئے اہل کشمیر کے جدوجہد کے حق کو(سلامتی کونسل کی قراردادیں جس کی ضامن ہیں) پاکستان کی ایماء پرکی جانے والی دہشت گردی کا رنگ دے کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹاتے ہوئے پاکستان کیخلاف ایک جعلی کارروائی کے امکانات پیدا کئے جائیں۔

Facebook Comments
Share Button