تازہ ترین

GB News

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے

Share Button

گلگت (خبرنگارخصوصی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود دیگر اشیائے ضروریہ بدستور مہنگے داموں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مہنگا فروش قانون کے شکنجے سے اب بھی باہر ہیں۔ مارکیٹوں میں ہرچیز کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے کروناوائرس کے دوران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی حد تک کمی کے باوجود بھی دیگر اشیائے ضروریہ پرانی قیمتوں پر ہی فروخت کیا جارہاہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے خواب خرگوش سوئے ہوئے ہیں ۔گلگت بلتستان بھر میں ایل پی جی گیس 1800،دال مسور 180 روپے دال ماش 220 روپے فی کلو جبکہ الو 60 سے ستر پیاس 65 روپے اسی طرح دیگر سبزیاں بھی شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں بازاروں میں اگر اشیائے خوردنی کا جائزہ لیاجائے تو بعض مقامات میں ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ بھی عروج پر ہے مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کا رٹ قائم کرنے میں تاحال ناکام ہیں ۔

Facebook Comments
Share Button