تازہ ترین

GB News

گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے23نئے کیسز کی تصدیق

Share Button

گلگت (سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے23نئے کیسز کی تصدیق ہو ئی ہے۔جبکہ کرونا کے10مریض صحت یاب ہو گئے ہیں محکمہ صحت سے جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے نئے کیسز میں ضلع گلگت کے 19اور استور و سکردو کے دو دو مریض شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد602 ہو گئی ہے۔ جن میں سے فعال کیسز کی تعداد186ہے۔ جو کہ قرنطینہ مراکزمیں زیر علاج ہیں۔گلگت بلتستان میں کرونا کے 10 مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں گلگت بلتستان میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد412ہو چکی ہے۔ اور150 نمونوں کے نتائج کا انتظار ہے۔ جمعرات کے روز گلگت بلتستان میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح صبح 9 بجے سے سہ پہر 5 بجے تک لاک ڈاؤن میں نر می کی گئی تھی جبکہ گلگت بلتستان میں بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی بر قرار ہے۔ دوسری جانب کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر گلگت کے علاقے کھر اور برمس کو مکمل سیل کرکے فورسز تعینات کردی گئی ہیں اور لوگوں کی نقل وحرکت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز کھر سے تعلق رکھنے والے ایک کرونا مریض کا انتقال ہوا تھا۔

Facebook Comments
Share Button