تازہ ترین

GB News

حفیظ الرحمن اور ان کے حواری اب پری پول ریگنگ کرنے پر اتر آئے ،جمیل احمد

Share Button

گلگت(نمائندہ خصوصی) سابق ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی و سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جمیل احمد نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن کمشنر کی جانب سے نئے ترقیاتی کاموں ٹینڈرز اور نوکریوں پر پابندی کے باوجود وزیر اعلی چور دروازے سے کچھ سیکریٹریوں کے ذریعے غیر قانونی اقدام کررہے ہیں، حفیظ الرحمن کو اقتدار کی کرسی سے اتنی محبت ہے کہ وہ ایک پل کے لئے اقتدار کی کرسی نہیں چھوڑ سکتے ہیں اراکین کے استعفیٰ سمیت جو بیانات دے رہے ہیں وہ سب چیف ایکشن کمشنر پر دباو ڈالنا اور بلیک میل کرنا ہے۔ کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حفیظ الرحمن اور ان کے حواری اب پری پول ریگنگ کرنے پر اتر آئے ہیں الیکشن کمشنر کی جانب سے واضح نوٹفکیشن میں ہر قسم کی بھرتی اور نئی سکیموں پر پابندی کے باوجود وزیر اعلی اپنے مخصوص سیکریٹریز کے ذریعے الیکشن کمشنر کے احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں محکمہ ورکس میں آئے روز نئے ٹینڈرز ہورہے ہیں ایل جی اینڈ آر ڈی کے بجٹ کو ہضم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جو سیکریٹری حفیظ الرحمن کے اس غیر قانونی اقدام میں شامل ہے اس کے خلاف الیکشن کمشنر فوری کاروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن بیانات اور وزیروں کے استعفی کے نام پر الیکشن کمشنر پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بلیک میل کرنا چاہتے ہیں حفیظ الرحمن ایک منٹ پہلے بھی استعفیٰ نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ حفیظ الرحمن کو کرسی سے محبت ہے اور اسی کرسی کا ناجائز استعمال کرکے جائیداد بنائی گئی اقربا پروری کے ذریعے اپنوں کو نوازا گیا حکومت کو ٹھیکے کے حساب سے چلایا گیا حفیظ الرحمن اپنی حکومت کے آخری دنوں میں بھی کرپشن کی نیت سے بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حفیظ الرحمن کی جانب سے جو اس وقت غیر قانونی اقدام اٹھایا جارہا ہے اس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن نے برجیس طاہر کے ساتھ ملکر پی پی پی کی حکومت کے اختیارات کو تین ماہ قبل ہی منجمد کئے تھے اب حفیظ کیوں واویلا کرکے الیکشن کمشنر پر دبائو ڈال رہے ہیں ہم اس قسم کے ہتھکنڈوں کو سمجھتے ہیں اور اس قسم کی اداکاریوں کو ہم ناکام بنا دینگے۔

Facebook Comments
Share Button