تازہ ترین

GB News

راجہ شاہ سلطان مقپون کی سیاست میں انٹری اچھی پیشرفت ہے، کیپٹن (ر) سکندر علی

Share Button

سکردو( چیف رپورٹر)صوبائی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن (ر) سکندر علی نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں جب تک فوج کی نگرانی میں انتخابات نہیں ہوں گے صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔ کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن چاہتے ہیں یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب یہاں فوج کی نگرانی میں الیکشن کرائے جائیں گے تمام پولنگ سٹیشن پر فوج تعینات کی جائے۔ اہوں نے کہا کہ صاف ،شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کے ذریعے عوام کے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کیا جائے، عوام بھی فوج کی نگرانی میں انتخابات کروانا چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اسلامی تحریک کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا ہوں میں اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہی آئندہ الیکشن میں حصہ لوں گا میری جیت یقینی ہے ہار جائوں تو پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راجہ شاہ سلطان مقپون کو روندو کے میدان سیاست میں انٹری ڈالنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ان کے بھائی راجہ حسین خان مقپون مرحوم نے بھی الیکشن میں حصہ لیا اور رولنگ پارٹی کے امیدوار کے ساتھ اچھا مقابلہ کیا ہے راجہ سلطان بھی قابل پڑھے لکھے نوجوان ہیں ان کی سیااست میں انٹری اچھی پیشرفت ہے، ہم انہیں ویلکم کرتے ہین انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہے اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے اتحاد اور سمجھوتے سیاست کا حصہ ہیں تاہم اس بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

Facebook Comments
Share Button