تازہ ترین

GB News

قبلہ اول پر اسرائیلی تسلط نامنظور، گلگت ، سکردو میں القدس ریلیاں

Share Button

گلگت(سٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان بھر میں بھی بھرپور طریقے سے یوم القدس منایا گیا قبلہ اول پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اس سلسلے میں گلگت سکردو دنیور نگر سمیت مختلف علاقوں میں بعد از نماز جمعہ ریلیاں نکالی گئیں ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ریلی کے شرکا نے امریکہ اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گلگت مرکزی ریلی سے اسلامی تحریک کے رہنما دیدار علی،شیخ شرافت ولایتی آئی ایس او کے ڈویژنل صدر اور اور جے ایس او گلگت ڈویژن کے صدر حسین رضا نے خطاب ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے قبضہ اور مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی مسلمانوں پر مظالم پر اقوام عالم بالعموم اور باالخصوص مسلم عرب اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی قابل تنقید ہے اس موقع پر قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں گزشتہ دنوں بھارتی آرمی چیف کی جانب سے گلگت بلتستان کی سرزمین کو بھارتی ملکیت ظاہر کرنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بے بنیاد دعوے کو یکسر مسترد کیاگیا۔قرارداد میں افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔عالمی یوم القدس ریلی دنیور میں نکالی گئی.ریلی میں شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی بلند کرتے ہوئے پتلے اور پرچم نذر آتش کردیا.دنیور القدس ریلی مرکزی جامع مسجد دنیور چوک تک نکالی گئی.ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزا علی، مشتاق احمد اور دیگر نے کہا کہ اسرائیل کا منحوس وجود امت مسلمہ کے لئے ایک چیلنج ہے جسے صفحہ ہستی سے مٹانا ہوگا۔مقررین نے مزیدکہا.انتظامیہ فوری طور پر عید تک دنیور عیدگاہ کا مسئلہ حل کرے ۔

Facebook Comments
Share Button