تازہ ترین

GB News

دیامر بھاشا ڈیم تعمیر،گلگت بلتستان کو بجلی مکمل مفت میں فراہم کی جائے،عوامی ایکشن کمیٹی

Share Button

گلگت(نمائندہ خصوصی)عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم اور لینڈ ریفارمز کے حوالے سے تحفظات پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں چیئر مین مولانا سلطان رئیس وائس چیئر مین فداحسین جنرل سیکرٹری سید یاسوب الدین مسعود الرحمٰن یوسف علی ناشاد جہانزیب انقلابی فاروق احمد راجہ میر نواز میر اور راجہ شاہ زیب نے شرکت کی اس ہنگامی اجلاس میں دیامر بھاشاڈیم کے حوالے سے متفقہ طور پر یہ طے ہوا کہ ڈیم جی بی کی حدود میں تعمیر ہورہا ہے اور علاقہ جی بی ڈوب رہا ہے لہٰذا اس ڈیم کا نام دیامر ڈیم ہی رکھا جائے اور اس میں جتنے ملازمین ہونگے وہ تمام جی بی سے لیے جائیں اور گلگت بلتستان کو بجلی مکمل مفت میں فراہم کی جائے اسکی رائلٹی کا حق بھی گلگت بلتستان کا ہے ان نکات پر گلگت بلتستان کے عوام کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اجلاس میں لینڈ ریفارمز آرڈر کو مکمل مسترد کیا گیا شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک انچ زمین نہ تو خالصہ سرکار ہوگی اور نہ اس پر حکومتی اجارہ داری کو جی بی کے عوام قبول کریں گے بہتر یہی ہوگا کہ آرڈرپہ آرڈر کے سلسلے کو بند کردیا جائے اور گلگت بلتستان کو ان کے جائز حقوق دینے میں کوتاہی نہ برتی جائے اجلاس میں عید کے بعد عوامی سطح کا ایک جاندار پروگرام رکھنے پر بھی اتفاق ہوا یے اجلاس میں کہا گیا کہ عوامی حمایت سے وجود میں آنے والی عوامی ایکشن کمیٹی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی, یہ یاد رکھا جائے لینڈ ریفارمز میں جو بھی ممبر یا شخصیت ملوث ہوئی تو گلگت بلتستان کے غیور عوام ہر سطح پر ان کا سوشل بائیکاٹ کریں گے۔

Facebook Comments
Share Button