تازہ ترین

GB News

عارضی ملازمین کو بلاتاخیر مستقل کیا جائے، قاضی نثار

Share Button

گلگت(نمائندہ خصوصی)قائد اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان و خطیب مرکزی جامع گلگت مسجد قاضی نثار احمد نے جمعتہ الوداع کے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عارضی ملازمین کو فی الفور مستقل کیا جائے۔غریب ملازمین کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے جملہ عارضی ملازمین کنٹریکٹ،پراجیکٹ اور کنٹیجنٹ جنکی کی تعداد تقریباً پانچ چھ ہزار کے قریب ہے جو ٹیسٹ انٹرویو کے مرحلے سے گزر کر سلیکٹ ہوئے ہیں اور عرصہ دراز سے گلگت بلتستان کے مختلف سرکاری اداروں میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے  اپنی قوم اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے خدمات پیش کر رہے ہیں۔اب اس طرح حکومتی اداروں میں کام کرتے ہوئے اْن کی عمریں بھی اوور ہوچکی ہیں جسکی وجہ سے  اب یہ ملازمین دوبارہ کسی نوکری کیلئے اپلائی بھی نہیں کر سکتے ہیں لہٰذا ایسی حالت میں اْن ملازمین کو ریگولر کرنے میں رکاوٹ بن جانا اْن ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔اس لئے میں گورنر گلگت بلتستان اور دیگر اداروں کے زمہ داروں سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں وہ فی الفور اِن ملازمین کو مستقل کریں اور ان کے ساتھ اور اْن کے چھوٹے بچے اور بوڑھے والدین کے ساتھ ناانصافی کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی۔

Facebook Comments
Share Button