تازہ ترین

GB News

گلگت، مختلف علاقوں میں 450 مستحق افراد میں راشن تقسیم

Share Button

گلگت (پ ر) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے سب ڈویژن دنیور میں واقع نارتھ بیکن ہائوس سکول علمدار روڑ شنگوٹ دنیور میں 450غریب اور مسحق افراد میں راشن تقسیم کر دیا اس دوران ڈی سی گلگت نے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشن کی تقسیم کے معاملے میں انتظامیہ نے چھان بین کرنے کے بعد راشن تقسیمکیا ہے۔ انہوں نے لاک ڈائون کے دوران راشن کی شکل میں انتظامیہ کے ساتھ معاونت کرنے پر فائونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی مشکل گھڑی میں عوام الناس کا ساتھ دیں گے ڈی سی گلگت نے مزید کہا ہے کہ راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے عید کے بعد بھی ضلع بھر کے دور دارز علاقوں کے غر یب اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کا عمل جاری رکھیں گے۔

Facebook Comments
Share Button