تازہ ترین

GB News

ٹی وی اداکارہ روبینہ اشرف اور سکینہ سمو میں کورونا وائرس کی تشخیص

Share Button

رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاراؤں میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں جس کی بنیاد پر دونوں نے اپنا کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد روبینہ اشرف اور سکینہ سمو نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں کے دیگر گھر والوں کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ ہونے کے امکان ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی وی میزبان ندا یاسر، اداکار یاسر نواز اور علیزے شاہ سمیت اداکار نوید رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Facebook Comments
Share Button