تازہ ترین

GB News

انڈونیشیا کا اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کافیصلہ

Share Button

کورونا کے پيش نظر رواں سال انڈونيشیا کے شہری حج کی سعادت سے محروم رہيں گے، حکومت نے عازمین کو سعودی عرب نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

دنيا کرونا کے ساتھ جينے کے دوران کٹھن فيصلے لينے لگی، سب سے بڑے مسلم آبادی والے ملک کے شہری اس سال حج کی سعادت حاصل نہيں کرسکيں گے۔

انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور نے تصدیق کی ہے کہ حکومت اپنے شہريوں کی صحت کے معاملے پر تشویش میں مبتلا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سال عازمین کو حج کیلئے سعودی عرب نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ ميں کامياب لاک ڈاؤن کرکے وباء پر قابو پاليا گيا، 12 دنوں ميں کوئی نيا کيس سامنے نہيں آيا، جس کے بعد وزيراعظم جسينڈا آرڈن نے جلد پابندياں ختم کرکے زندگی معمول پر آنے کی خوشخبری سنادی۔ ملک ميں 22 ہلاکتيں رپورٹ ہوئيں، ايکٹو کيس صرف ايک رہ گيا۔

يورپی ملک اٹلی نے 3 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد سفری پابندياں ختم کرديں، سياحوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ سفر کی اجازت دے دی گئی۔

Facebook Comments
Share Button