تازہ ترین

GB News

حج ہوگا،بیرون ملک سے عازمین نہیں آئینگے،سعودی حکومت

Share Button

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب حکومت نے محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ کرونا کے پیش نظر بیرون ملک سے کوئی رواں سال حج پر نہیں آسکے گا، ملک میں مقیم ملکی اور غیرملکی شہری حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ حج محفوط صحت ماحول میں ہو۔ کورونا سے بچاؤ کے تقاضے پورے کیے جائیںـ عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جاسکے اور انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔وزارت حج نے اپنا بیان اس دعا پر ختم کیا کہ اللہ تعالی دنیا کے تمام ممالک کو اس وبا سے تحفظ فراہم کرے اور ہر آفت سے بنی نوع انساں کی حفاظت کرے۔

Facebook Comments
Share Button