تازہ ترین

GB News

لاک ڈاؤن کے دوران زبردست ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا تھا: زارا نور عباس

Share Button

پاکستان کی مشہور اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے لاک ڈاؤن کے دوران زبردست ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔زارا نور عباس نے انسٹاگرام کی سٹوری میں اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مجھے شدید ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن میں نے اس پر توجہ نہیں دی تھی۔انہوں نے لکھا کہ مجھے لگا تھا کہ شاید کام کے دباؤ کی وجہ سے میں تھکاوٹ محسوس کر رہی ہوں۔ جب میری پریشانی مزید بڑھتی گئی تو میں نے اس پر توجہ دی جس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ مجھ میں کلینیکل ڈپریشن کی تشخیص ہوئی ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ڈاکٹروں نے مجھے اس کے لیے ادویات اور کچھ تھیراپی کرنے کی ہدایت دی جو میں نے اُن کی ہدایت کے مطابق کیں۔

Facebook Comments
Share Button