تازہ ترین

GB News

دورہ انگلینڈ: 5 ریزور کرکٹرز کے بھی کورونا ٹیسٹ مکمل

Share Button

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تصدیق کرتا ہے کہ 5 ریزرو کرکٹرز اور منیجمنٹ کے ایک رکن کے کووڈ 19 ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں بلال آصف، عمران بٹ، محمد نواز، موسیٰ خان اور روحیل نذیر کے نام شامل ہیں۔ جمعرات کو ہونے والے ٹیسٹ میں منیجمنٹ کے ایک رکن، مساجر محمد عمران کا ٹیسٹ بھی لیا گیا۔بلال آصف، عمران بٹ، موسیٰ خان اور محمد نواز کو پہلے ہی دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ 4 ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا تھا تاہم محمد رضوان کی جگہ روحیل نذیر کی بطور بیک اپ وکٹ کیپر اور ملنگ علی کی جگہ محمد عمران کی بطور بیک اپ مساجر کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔قومی سکواڈ کی ٹیسٹنگ کے پہلے مرحلے میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور مساجر ملنگ علی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔جمعرات کو سکواڈ میں شامل 18 کھلاڑیوں اور منیجمنٹ میں شامل 11 اراکین کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا گیا جبکہ پہلے مرحلے میں مثبت نتائج آنے والے 10 کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے ایک رکن کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔پی سی بی تمام ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 27 جون بروز ہفتے کو کرے گا۔ اس وقت تک پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

Facebook Comments
Share Button